رونالڈو کی گرل فرینڈ مشکل میں پڑ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)پرتگال کے سٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کی جانب سے سعودی عرب میں نامناسب لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اِن دنوں سعودی عرب میں اپنے بچوں اور گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کیساتھ مقیم ہیں۔
گزشتہ دنوں رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نامناسب انداز میں سمندر کنارے بیٹھی اپنی تصویر شیئر کی جس نے مداحوں کو بھڑکا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کا ایک اور الرٹ جاری ، شہریوں کو خبردار کر دیا
ایک صارف نے لکھا کہ ایک دن حجاب میں اور ایک دن نامناسب لباس میں۔۔۔ جبکہ اس کے علاوہ دیگر صارفی نے انکے لباس پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
نامناسب تصویر شیئر کرنے سے محض 4 روز قبل رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے شیخ زید مسجد کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے خود کو مکمل حجاب میں ملبوس کررکھا تھا۔