حکمران جماعتوں کے ووٹوں کی تعداد 180، پی ٹی آئی کا کوئی ووٹ شامل نہیں: رانا ثنااللہ

Apr 27, 2023 | 19:22:PM
حکمران جماعتوں کے ووٹوں کی تعداد 180، پی ٹی آئی کا کوئی ووٹ شامل نہیں: رانا ثنااللہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں کے ووٹوں کی تعداد 180 ہے، پی ٹی آئی کا کوئی ووٹ اس میں شامل نہیں ہوا۔

 وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے فواد چوہدری اور ڈاکٹر شیریں مزاری کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ووٹ کوئی اور پورے کرتا تھا اس لئے فواد چوہدری اور شیریں مزاری گنتی اور رائے شماری میں کمزور ہیں، انہیں گنتی نہیں صرف چلاکی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر اپنا ووٹ بھی ڈالتے تو وزیراعظم شہباز شریف کے ووٹ 181 ہوتے، اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر بیٹھے ہوئے تھے وہ فواد چوہدری اور شیریں مزاری کو نظر نہیں آئے، ووٹ چوروں کی گنتی ایسی ہی ہوتی ہے، ووٹ چور ایوان سے باہر نکل کر اب درست گنتی گننے کے قابل بھی نہیں رہے، اللہ نے چاہا تو باقی عمر لوٹوں اور لوٹیوں کی گنتی گنتے ہی گزرے گی۔