ایف آئی اے اہلکار ڈکیتیاں کرنے لگے،چائینز مہمانوں پر تشدد اور نقدی چھینی، 2 گرفتار

Sep 26, 2025 | 22:09:PM
ایف آئی اے اہلکار ڈکیتیاں کرنے لگے،چائینز مہمانوں پر تشدد اور نقدی چھینی، 2 گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اہلکار مبینہ طور پر ڈکیتیاں کرنے لگے ،اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو اہلکار گرفتار کر لیے ۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مقدمہ سیل کر کے دونوں اہلکاروں کو جوڈیشل کر دیا ۔مقدمہ چائینز ریسٹورنٹ کے باورچی کی مدعیت میں درج کیا گیا  ہے، مقدمہ کےمتن کے مطابق جون میں خاتون سمیت چار لوگوں نے ایف سکس میں چائینز ریسٹورنٹ میں چھاپہ مارا ۔ ڈکیتوں میں ایک شخص نے ایف آئی اے کا یونیفارم پہنا تھا اور انگلش میں گفتگو کر رہا تھا ۔ ڈکیتی کے دوران چائینز مہمانوں پر تشدد کیا گیا اور نقدی بھی چھین لی ۔ڈکیتوں نے ریسٹورنٹ کی سیف کوبھی توڑا اور وہاں سے سونا بھی اٹھا کر لے گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:سابقہ شوہر سے ناچاقی،دوسرے خاوند سے ملکر سگی ماں نے اپنےبیٹے کو قتل کر دیا