چین کا سیلاب کے بعد 100 ملین یوآن کی ہنگامی اضافی امداد کا اعلان

Sep 26, 2025 | 19:58:PM
چین کا سیلاب کے بعد 100 ملین یوآن کی ہنگامی اضافی امداد کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)پاکستان میں سیلابوں سے ہونے والی تباہی کےباعث چین کی جانب سے بھرپور امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ 100 ملین یوآن کی اعلان کردہ ہنگامی اضافی امداد, 2 ملین ڈالر کی پہلی ہنگامی امداد کے علاوہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی سفارتخانے کی جانب سے امداد کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیا گیا۔ترجمان چینی سفارتخانہ کا پیغام میں کہنا ہے کہ چین پاکستان کو 100 ملین یوآن مالیت کا اضافی سیلاب سے متعلق امدادی سامان پیش کرے گا، تاکہ اس امداد سے قدرتی آفات سے نمٹنے میں امداد کی جا سکے, اس امداد سے تعمیر نو میں پاکستان کی کوششوں میں مزید مدد کی جا سکے گی۔

چین کی جانب سے یہ 100 ملین یوآن کی اعلان کردہ ہنگامی اضافی امداد, 2 ملین ڈالر کی پہلی ہنگامی امداد کے علاوہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:27 اور 28 ستمبر کی چھٹیاں منسوخ،ایف بی آر کی دفاتر کھلے رکھنے کی ہدایت