پاکستان اور روس کی افواج کی مشترکہ مشق دروژبا-VIII  ۔ 15سے 27 ستمبر تک جاری

وائس چیف آف جنرل اسٹاف کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت ،دونوں ممالک کے دستوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہر کیا

Sep 26, 2025 | 19:20:PM
پاکستان اور روس کی افواج کی مشترکہ مشق دروژبا-VIII  ۔ 15سے 27 ستمبر تک جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاکستان اور روس کی افواج کی مشترکہ مشق دروژبا-VIII  ۔ 15سے 27 ستمبر تک جاری ۔مشترکہ مشق کا مقصد انسدادِ دہشتگردی کے آپریشنز کی مہارت میں اضافہ ہے۔ مشق میں ڈرون وارفیئر، شہری علاقوں میں لڑائی اور آئی ای ڈی کے خلاف حکمتِ عملی پر خصوصی فوکس  کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق  پاکستان کی جانب سے وائس چیف آف جنرل اسٹاف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،روسی سینئر عسکری حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے،دونوں ممالک کے دستوں نے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کا شاندار مظاہرہ کیا۔مشق تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگِ میل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:27 اور 28 ستمبر کی چھٹیاں منسوخ،ایف بی آر کی دفاتر کھلے رکھنے کی ہدایت