برازیل: چھوٹے طیارے کو حادثہ، مشہور آرکیٹکٹ کنگ جین یو ہلاک
کیپشن: کنگ جین یو ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برازیل میں چھوٹے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں کنگ جین یو سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والے 62 سالہ معروف آرکیٹکٹ کنگ جین یو برازیل کے جنوب مغربی علاقے میں پیراگوئے اور بولیویا کی سرحد کے قریب فضائی حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
کنگ جین یو کے ہمراہ جہاز پر سوار پائلٹ اور 2 برازیلین فلم ساز لیئوز فیراز اور رابن کرسپم جونیئر بھی میں ہلاک ہوگئے۔
برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کو جینیوا کے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا،قائد ن لیگ کی طبیعت اب کیسی ہے؟اہم بیان آ گیا