نواز شریف جینیوا کے ہسپتال میں 7 دن رہنے کے بعد ڈسچارج

Sep 26, 2025 | 17:32:PM
نواز شریف جینیوا کے ہسپتال میں 7 دن رہنے کے بعد ڈسچارج
کیپشن: نوازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کو جینیوا کے ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

فیملی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف 7 دن ہسپتال میں رہے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ 
فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف جینیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز اور ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں۔

فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف ہر لحاظ سے تندرست ہیں، ان کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے ان کا علاج کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ انوشے عباسی نے بھی اپنی طلاق کی تصدیق کردی