عالمی برادری لداخ، کشمیر میں مظالم کا فوری نوٹس لے: مشعال ملک 

Sep 26, 2025 | 10:10:AM
عالمی برادری لداخ، کشمیر میں مظالم کا فوری نوٹس لے: مشعال ملک 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ عالمی برادری لداخ اور کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے۔

مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں، لداخ میں بھارتی فورسز کی سیاہ کاریاں عالمی امن کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ہینڈ شیک تنازع!سابق بھارتی وزیر بھی اپنی ٹیم پر برس پڑے

انہوں نے کہا ہے کہ لداخ میں ہونے والے مظالم مودی سرکار کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں، پرامن مظاہرین پر گولیاں چلانا بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر کلنک ہے۔

مشعال ملک نے مزید کہا ہے کہ لداخ کے عوام کو بھی اب دیوار سے لگایا جا رہا ہے، عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ لداخ اور کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے۔