کارگل جنگ میں بھی کھلاڑی ہاتھ ملا رہے تھے تو اب ایسا کیوں ہے؟ سابق بھارتی وزیربھی بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی کانگریس رہنما او سابق وزیر ششی تھرور نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچز میں ہینڈ شیک تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھنے کا مشورہ دے دیا۔
ششی تھرور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ 1999 میں کارگل جنگ ہورہی تھی سپاہی مر رہے تھے، تب بھی ہم نے انگلینڈ میں ورلڈکپ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے تھے تو اب ایسا کیوں ہے؟
انہوں نے کہا کہ اگر ہم پاکستان کے بارے میں اتنا شدت سے محسوس کرتے ہیں تو ہمیں کھیلنا ہی نہیں چاہیے تھا اور اگر ہم کھیل رہے ہیں تو ہمیں کھیل کے جذبے سے کھیلنا چاہیے، ان سے ہاتھ ملانا چاہیے۔
"If we are going to play them, we should play in the spirit of a game, & we should have shaken their hands," says Congress MP Shashi Tharoor on the Asia Cup handshake row. #Watch#ShashiTharoor #IndiaPakistan #Cricket #AsiaCup #Handshake #SportsmanshipControversy #Congress… pic.twitter.com/Hvnm79HY1p
— CNBC-TV18 (@CNBCTV18News) September 25, 2025
ششی تھرور کا کہنا تھا کہ کھیل کا جذبہ اس سے مختلف ہے جو ممالک کے درمیان ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی کمپنیوں کو دھچکا، ٹرمپ نے فارماسیوٹیکل مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کردیا
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں 14 ستمبر کو گروپ میچ میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا تھا جبکہ میچ کے اختتام پر بھی بھارتی ٹیم نے گرین شرٹس سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا جس کے بعد تنازع کھڑا ہوا تھا۔
یہی نہیں 21 ستمبر کو سپر فور مرحلے میں بھی پاک بھارت میچ میں بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان اور میچ کے بعد کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔