ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی فوجی جنرل مارک ملی کو سزائے موت دینے کی تجویز

Sep 26, 2023 | 09:05:AM
ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی فوجی جنرل مارک ملی کو سزائے موت دینے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف سرکاری گواہ بننے والے امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کے لیے موت کی سزا تجویز کر دی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مارک ملی کی چین کے ساتھ ڈیلنگ کی فیک نیوز سچ ہے تو اس گھناؤنے عمل کی سزا موت ہے،ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ مارک ملی نے امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے وقت نا اہلی سے قیادت کی، کئی جانیں ضائع ہوئیں، سینکڑوں امریکیوں کو پیچھے چھوڑ دیا گیا،  اربوں ڈالر کا بہترین فوجی ساز و سامان افغانستان کے حوالے کر دیا،ان کا کہنا تھا کہ مارک ملی کا اگلے ہفتے عہدہ چھوڑنا امریکیوں کے لیے جشن منانے کا وقت ہوگا۔