پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالنے کی پوری کوشش کرونگا، اسحاق ڈار

Sep 26, 2022 | 22:14:PM
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، پاکستانی معیشت، بھنور سے نکالنے، پوری کوشش کرونگا،
کیپشن: اسحاق ڈار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالنے کی پوری کوشش کرونگا۔
ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ اللہ کے کرم سے ملک واپس آگیا ہوں، قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں دی ہیں ،سابق وزیر خزانہ نے کہاہے کہ پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالنے کی پوری کوشش کرونگا، پہلے بھی ملک کی خدمت کی ہے اب بھی کروں گا،ان کاکہناتھا کہ بڑی امید ہے کہ ملک درست معاشی سمت میں لے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے میں وطن واپس پہنچے ہیں،وہ کل وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

یہ بھی پڑھیں: پرویزالٰہی کی اپنی کرسی بچانے کیلئے’ شاطر ‘چال، 100 روز بعد بھی اجلاس ختم نہ ہونے دیا