مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی ،وزیراعظم اور مریم نواز کا بیان آگیا

Sep 26, 2022 | 11:39:AM
مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی ،وزیراعظم اور مریم نواز کا بیان آگیا
کیپشن: وزیراعظم اور مریم نواز
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان شہباز  شریف اور مریم نواز نے وفاقی وزیر  اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے کی گئی بدتمیزی پر ردعمل کا اظہار  سامنے آگیا ہے۔

لندن میں ہونے والے واقعہ کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر  بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ  مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہراساں کرنے پر جس ظرف کا مظاہرہ کیا وہ قابل فخر ہے۔شہباز شریف نےمزید کہا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے عمل سے ہراساں کرنے والوں اور ان کے سپورٹرزکاچہرہ بے نقاب کیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب کے حق میں بول پڑہیں اور  کہا کہ مریم اورنگزیب مجھے اپ پر فخر ہے۔