بجلی مہنگی ہونے کاامکان،تقسیم کارکمپنیوں نےنیپرا سے رجوع کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)کراچی سمیت ملک بھرمیں بجلی مہنگی کرنے کے لئے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے نیپراسے رجوع کرلیا۔
ملک بھر کےلیےسہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونےکاامکان ہے،بجلی صارفین سے8ارب41 کروڑ روپےوصولی کے لیےدرخواست نیپرامیں دائرکردی گئی ہے۔
درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں جمع کرائی گئی ہے،اس کے مطابق فی یونٹ ایڈجسٹمنٹ کتنی بنے گی ؟فیصلہ نیپرا کرے گا۔
نیپراکی جانب سےڈسکوز کی درخواست پرسماعت6 نومبرکو کی جائے گی،کیپیسٹی چارجزکی مد میں21ارب 70کروڑ20لاکھ روپےوصولی کی درخواست کی گئی ہے ،اس کے علاوہ آپریشنزاینڈ میٹیننس کی مد میں3 ارب 97 کروڑ80لاکھ روپے کی کمی مانگی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں کو دل کی تکلیف ،ہسپتال منتقل،ایک کاانتقال
جولائی تاستمبر2025 کی سہ ماہی میں ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکڑک پر بھی ہوگا،گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1.89روپے فی یونٹ سستی کی گئی تھی،آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا اطلاق اگست سے اکتوبر 2025 کے لیے کیا گیا۔