اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں کو دل کی تکلیف ،ہسپتال منتقل،ایک کاانتقال 

Oct 26, 2025 | 10:18:AM
اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں کو دل کی تکلیف ،ہسپتال منتقل،ایک کاانتقال 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں تین قیدی دل کی شدید تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی منتقل جبکہ ہسپتال منتقلی کے دوران ایک قیدی انتقال کرگیا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سےتین قیدی دل کی شدید تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی منتقل کردیئے گئے جبکہ ایک قیدی ممتازاقبال ہسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگیا ۔
 راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی نےانتقال کرنے والے قیدی کو لینے سے انکار کردیا,قیدی ممتاز اقبال تھانہ کلر سیداں میں منشیات کے مقدمہ میں گرفتار تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا جعلی پیپرسوشل میڈیاپروائرل

ہسپتال منتقل کئے جانے والے قیدیوں میں عصمت اللہ خان بھی شامل جو تھانہ پیرودھائی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں گرفتار ہے،عصمت اللہ خان نے جرگہ کرکے شادی شدہ خاتون سدرہ عرب کے قتل کا فیصلہ دیا تھا۔
جیل ذرائع کے مطابق ہسپتال منتقل کئے جانے والوں میں قیدی ملک حماد بھی شامل جوقتل کےایک مقدمہ میں گرفتار ہے۔