بالی ووڈاداکارستیش شاہ کا موت سے قبل کیا گیا ٹوئٹ وائرل

Oct 26, 2025 | 11:26:AM
بالی ووڈاداکارستیش شاہ کا موت سے قبل کیا گیا ٹوئٹ وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار ستیش شاہ کا موت سے قبل کیا گیا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
’’سارہ بھائی ورسز سارہ بھائی‘‘ اور’’ جانے بھی دو یارو ‘‘میں اپنے کرداروں سے مشہور ہونے والے اداکار ستیش شاہ گزشتہ روز 74 برس کی عمر میں چل بسے تھے، وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔


اداکار نے اپنی موت سے ایک روز پہلے شمی کپور کی سالگرہ پرایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ ہمیشہ میرے ساتھ رہتے ہیں۔


ستیش شاہ کے اچانک انتقال کے بعد ان کی یہ ٹوئٹ وائرل ہوگئی اور لوگ ان کی موت پر افسردگی کا اظہار کررہے ہیں۔
ستیش شاہ نے 50 سالوں پر محیط فلمی کیریئر کے دوران 200 سے زیادہ فلموں میں اپنی مزاحیہ اداکاری سے سامعین کو مسحور کیا جن میں ہم ساتھ ساتھ ہیں، میں ہوں نا، اور کل ہو نا ہوجیسی فلمیں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:علیزے شاہ نے سوشل میڈیا کو پھر خیر باد کہہ دیا
 ستیش شاہ نے آخری پوسٹ میں شمی کپور کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے ساتھ انہوں نے 2006 کی فلم’’ سینڈوچ‘‘ میں کام کیا تھا۔
ممبئی کے ہندوجا ہسپتال میں ستیش شاہ کی موت کی خبر کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
 فلمساز اشوک پنڈت نے ستیش شاہ کی موت کو بہت بڑا نقصان قرار دیاہے۔