ٹرمپ نے ایک اور جنگ ختم کرا دی،تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں امن معاہدہ ہوگیا 

جنگیں رکوانا پسند ہے، دنیا میں امن کا خواہاں ہوں،پاکستانی فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم عظیم شخصیات ہیں، امریکی صدر

Oct 26, 2025 | 10:34:AM
ٹرمپ نے ایک اور جنگ ختم کرا دی،تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں امن معاہدہ ہوگیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور جنگ ختم کرا دی۔
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں امن معاہدہ طے پا گیا،معاہدے پر دستخط کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے جنگیں رکوانا پسند ہے، میں دنیا میں امن چاہتا ہوں، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں امن معاہدے سے لاکھوں زندگیاں بچ جائیں گی۔
 صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر متعدد جنگیں رکوانے کا کریڈٹ لیتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا ذکر بھی کیا،انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو عظیم شخصیات قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں کو دل کی تکلیف ،ہسپتال منتقل،ایک کاانتقال
 صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں جنگیں نہیں تجارت چاہتا ہوں اسی لئے تمام جنگیں تجارت کے ذریعے رکوائیں۔