کوہلی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی

Oct 26, 2025 | 09:53:AM
 کوہلی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے دوران کوہلی نے 71 رنز بنانے کے بعد سابق سری لنکن بیٹر کمارا سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا۔
کوہلی نے 81 گیندوں پر 74 رنز کی میچ  وننگ اننگ کھیلی ، اس اننگ کیساتھ  وہ سابق سری لنکن کپتان سنگاکارا کو  پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے۔
ویرات کوہلی اب تک 57.71 کی اوسط سے 305 میچوں میں 14,255 رنز بنا چکے ہیں، جس میں 75 نصف اور 51 سنچریاں شامل ہیں۔
سنگاکارا اس فہرست میں اب تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جنہوں نے 404 میچوں میں 14,234 رنزبنائے ہیں، جن میں 93 نصف سنچریاں اور 25 سنچریاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، وائٹ بال سیریز کی تاریخیں سامنے آگئیں
واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکرکے پاس ہے جنہوں نے 463 میچوں میں 96 نصف سنچریاں اور 49 سنچریاں بنائیں۔