آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، وائٹ بال سیریز کی تاریخیں سامنے آگئیں

Oct 25, 2025 | 22:55:PM
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، وائٹ بال سیریز کی تاریخیں سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اگلے سال  وائٹ بال سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

 آسٹریلیا کرکٹ ٹیم  جنوری اور پھر مارچ میں 2  مرحلوں میں وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان آئے گی،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پہلے مرحلے میں دونوں ملکوں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی  وائٹ بال سیریز کی تاریخیں سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق 3  ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک کھیلی جائے گی،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے سیریز ہوگی۔

 پاکستان اور آسٹریلیا کی 3 ون ڈے میچوں کی سیریز 13 مارچ سے 19 مارچ تک کھیلی جائے گی،پاکستان کرکٹ بورڈ جلد سیریز کے مکمل وینیوز اور شیڈول کا اعلان کرے گا۔

یہ  بھی پڑھیں :  بھارت نے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا