پاک افغان مذاکرات، پاکستان نے ٹی ٹی پی کو نئی جگہ منتقل کرنے کی پیشکش مسترد کر دی

Oct 26, 2025 | 00:02:AM
پاک افغان مذاکرات، پاکستان نے ٹی ٹی پی کو نئی جگہ منتقل کرنے کی پیشکش مسترد کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان  مذاکرات کا دوسرا دور اختتام پذیر ہو گیا۔ پاکستان نے ٹی ٹی پی کو نئی جگہ منتقل کرنے کی پیشکش مسترد کردی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہےکہ استنبول مذاکرات 9 گھنٹے سے زائد وقت سے جاری ہیں,مذاکرات کا آغاز دوپہر اڑھائی بجے ہوا تھا, مذاکرات کی میزبانی ترکیہ کر رہا ہے, پاکستان نے ٹی ٹی پی کو نئی جگہ منتقل کرنے کی پیشکش مسترد کردی،افغان طالبان نے نئی جگہ پر آبادی کاری کی پیشکش کی۔پاکستان نے ٹی ٹی پی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کے وعدے پر عملدرآمد پر زور  دیا ، پاکستان نےمطالبہ کیا کہ طالبان عالمی برادری کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدے پورے  کرے۔پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ’ورکنگ ڈنر‘ پر بھی بات چیت جاری رہی۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر سیاستدان چوہدری نثار کا علاج کیلئے بیرون ملک جانے کا فیصلہ