شیم آن اسرائیل۔۔ظلم کی انتہا۔۔فلسطینی بے بس ماں کی دہل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

Oct 26, 2021 | 15:45:PM
فلسطینی، خاتون، قبر ،مسمار
کیپشن: فلسطینی خاتون اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اپنے بیٹے کی قبر مسمار ہوہنے سے بچا رہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرا ئیل کے فلسطینوں پر مظالم کا ایک لامتناہی سلسلہ جاری ہے ، ایک تازہ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار فلسطنیوں کے ایک قبرستان کو مسمار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس موقع پر  ایک ماں اپنے بچے کی قبر کو بچاتےہوئے چیخ و پکار کر رہی ہے۔

ٹی آر ٹی ورلڈ کی جانب سے ٹویٹر پر  شئیر کی گئی اس المناک ویڈیو میں واضح نظر آ رہا ہے کہ ایک بے بس فلسطینی ماں کو اسرائیل کے قابض فوجی  قبرستان سے زبردستی نکال رہے ہیں جبکہ فلسطینی خاتون بیٹے کی قبر کو بلڈوز ہونے سے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے چیخ و پکار کر رہی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل مقبوضہ مشرقی یروشلم میں الیوسفیہ قبرستان میں پارک بنانے کے لئے مسلمانوں کی قبروں کو مسمار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کی بیٹی کا نکاح، تصویر سامنے آ گئی