بشریٰ بی بی کی بیٹی کا نکاح، تصویر سامنے آ گئی 

Oct 26, 2021 | 09:03:AM
بشری بی بی ، بیٹی نکاح، تصویر
کیپشن: بشری بی بی کی بیٹی اور انکے شوہر کی نکاح کے وقت لی گئی تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان  کی اہلیہ بشری بی بی کی بیٹی کے نکا ح کی تقریب 10نومبر کومسجد نبوی  میں ہوئی جس میں فیملی کے لوگ شامل ہوئے ۔اس تقریب کی  دو تصاویر  سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئیں ، لیکن ان تصاویر میں نکاح کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کا چہرہ نہیں نظر آ رہا تھا۔ اب ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

مسجد نبوی میں لی گئی فیملی کی اس یادگار تصویر میں خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی سفید رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور سرخ رنگ کی چادر لی ہوئی ہے، جبکہ انکے شوہر  محمد شیخ نے سفید شلوار قیمض اور  نیلے رنگ کی واسکٹ پہنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد میں بیک وقت پیدا ہونےوالے 7 بچوں کے حوالے سے افسوسناک خبر