مری میں تیندوااور شہری آمنے سامنے۔۔ پھر کیا ہوا؟ 

Oct 26, 2021 | 14:27:PM
مری میں تیندوا اور شہری آمنے سامنے
کیپشن: تیندوا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مری کے نواحی علاقے چھانگلہ گلی میں تیندوے نے موٹرسائیکل سوار پر حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل سوار جنگل میں بنی غیر پختہ سڑک سے گزر رہا تھا کہ اچانک تیندوا سامنے آگیا۔تیندوے کو دیکھ کر شہری خود کو بچانے کے لئے موٹر سائیکل سے اترآیا اور موٹرسائیکل کی آڑ میں کھڑا ہو گیا۔ تیندوا بھی گھات لگا کر بیٹھا رہا۔
اتنے میں ایک کار نمودار ہوئی ،ڈرائیور نے نوجوان کو مشکل میں دیکھتے ہوئے گاڑی تیندوے کے قریب لاکر اسے بھگانے کی کوشش ،تیندوا خوفزدہ ہوکر موٹر سائیکل پر جھپٹا اور جنگل کی طرف بھاگ گیا۔
 محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظرآنے والا تیندوا کامن لیپرڈ ہے۔ تیندوا صرف سیلف ڈیفنس یا خوف میں حملہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ظالم شخص کی معذور اورگونگی بہری لڑکی سے زیادتی