ظالم شخص کی معذور اورگونگی بہری لڑکی سے زیادتی

Oct 26, 2021 | 12:45:PM
نوجوان کی معذور لڑکی سے زیادتی
کیپشن: معذور لڑکی سے زیادتی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک )سرگودھا کے نواحی گاؤں میں ایک شخص نے 13 سالہ ذہنی معذور اور گونگی بہری لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ وسیم نامی نوجوان نے ان کی 13 سال کی معذور بیٹی کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ گھر میں اکیلی تھی۔معذور لڑکی رو رو کر دوہائیاں دیتی رہی مگر ظالم کو ترس نہ آیا۔

لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے زیادتی کے بجائے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا ہے اور اب صلح کرنے کیلئے دبائو ڈا ل رہی ہے۔ 

 پولیس حکام کاکہناہے کہ 17 ستمبر کو پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج ہے، لڑکی کا میڈیکل اور ڈی این اے بھی تجزیے کیلئے لاہور لیبارٹری بجھوادیا گیا ہے جب کہ ضمانت خارج ہونے پر ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور نیوزی لینڈ میں آج کانٹے دار مقابلہ متوقع