پاکستان اور نیوزی لینڈ میں آج کانٹے دار مقابلہ متوقع

Oct 26, 2021 | 11:56:AM
پاکستان اور نیوزی لینڈ میں آج مقابلہ ہو گا
کیپشن: پاکستان نیوزی لینڈ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کو ہرانے کے بعد اب ایک اور حساب چکتا کرنے کی ہے باری ،ٹی20 ورلڈ کپ میں گرین شرٹس آج کیویز کیخلاف میدان میں اتریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ گرین شرٹس آج شارجہ میں کیونز کے ساتھ دودوہاتھ کرےگی، قومی ٹیم کی جانب سے بھارت کیخلاف وِننگ کمبی نیشن ہی میدان میں اتارنے کا امکان ہے۔
شائقین نے بھی قومی ٹیم سے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی اچانک منسوخی کا بدلہ لینے کی امیدیں لگالیں۔
یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے پہلے ہی میچ میں روایتی حریف بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔سپر 12 میں ہر ٹیم 5 میچز کھیلے گی اور ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کے پہلے ہی 2 سال ضائع ہو چکے ۔۔چھٹیاں ہوں گی یا نہیں؟
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اب تک 24 بارآمنے سامنے آچکی ہیں۔جس میں کیویز کے خلاف گرین شرٹس کاپلڑہ بھاری رہا۔قومی ٹیم نے اب تک 14 میچزمیں کامیابی سمیٹی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 10 میچ جیتنے میں کامیاب ہوسکی ہے۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان آخری ٹی ٹوئنٹی دسمبر2020 میں کھیلاگیاجس میں پاکستان نے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان۔۔ 3 سال میں اشیائے ضروریہ کتنے فیصد مہنگی ہوئی جان کر آپ حیران رہ جائینگے؟