پاکستان۔۔ 3 سال میں اشیائے ضروریہ کتنے فیصد مہنگی ہوئی جان کر آپ حیران رہ جائینگے؟

Oct 26, 2021 | 10:15:AM
پاکستان میں تین سال کے اندر اشیا ضروریہ کتنی مہنگی ہوئی
کیپشن: اشیا ضروریہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تین سالوں کے دوران ضرورت کی اشیاء 133 فی صد تک مہنگی ہوئیں ۔

تفصیلات کے مطابق  25 اکتوبر دو ہزار اٹھارہ سے 21 اکتوبر دو ہزار اکیس تک گھی کی ایک کلو قیمت میں 133 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی عرصے میں چینی کی قیمت 84 فیصد بڑھی، آلو 64 فیصد، ٹماٹر 63 فیصد جبکہ دال ماش 73 فیصد مہنگی ہوئی۔

 تین سال کے دوران زندہ مرغی کی قیمت میں 59 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح بیس کلو آٹے کا تھیلا 52 فیصد مہنگا ہوا۔

 پٹرول کی قیمت تقریبا اڑتالیس فیصد بڑھی، فی لیٹر دودھ کی قیمت میں 32 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ترک صدر کی دھمکی کام کر گئی۔۔بڑی وارننگ واپس