ٹاکسک لوگوں کوکیسے پہچاناجائے؟ماہر نفسیات نازش حبیب نے طریقہ بتادیا
جن لوگوں سے ملاقات کے بعدخوف محسوس ہواورغصہ آجائے وہ زہریلے ہوتے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )معروف ماہرنفسیات نازش حبیب نے مارننگ ود فضا میں ٹاکسک یا زہریلے لوگوں کی پہچان بتادی۔
24نیوزکے پروگرام ’’مارننگ ودفضا‘‘میں میزبان فضاعلی کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے ماہر نفسیات نازش حبیب نے ٹاکسک لوگوں کی پہچان بتاتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں سے ملاقات کے بعد آپ کو خوف محسوس ہوغصہ آجائے ، آپ میں احساس شرمندگی یا خود اعتمادی کی کمی محسوس ہووہ ٹاکسک لوگ ہوتے ہیں، ٹاکسک لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ دوسرے کو کنٹرول کرتے ہیں ، بہتر ہے کہ انکے ساتھ حدود یا باؤنڈریز طے کر لیں اسکے لئے تھوڑا جارہانہ رویہ اپنانا ہو گا ، باؤنڈریز یا حدود کیا ہیں ؟ جیسے باس کو بتا ئیں کہ آفس کےمخصوص وقت کے بعد آپ کی موجودگی مشکل ہوگی ، اسی طرح اگر شوہر بہت چیختا چلاتا ہے تو اسے بتا ئیں کہ اگر وہ یہ رویہ اپنائے گا تو آپ بہتر طریقے سے اسکے کام نہیں کر پائیں گی ۔

ماہر نفسیات نازش حبیب نے کہاکہ ٹاکسک لوگوں میں لفظی تیزابیت ہوتی ہے جس کے بعد دوسرا جذباتی ہو جاتا ہے ، غصے یا خوف میں چیختا ہے یا روتا ہے ، ٹاکسک لوگ اسی ردعمل کیلئے یہ زہریلا رویہ اپناتے ہیں ، ایسے لوگوں کو پرسکون ہو کر جواب دینا ہے ، یہی ان کو کنٹرول کرنے کا طریقہ ہے ، ان سے الجھنے کی بجائے ٹھنڈے مزاج کے ساتھ نمٹیں ، اگر وہ کسی کام سے ڈانٹ ڈپٹ یا غصہ کر رہے ہیں تو انہی سے رہنمائی لیں ،اس سے ان کا نیگٹو کنٹرول کم ہو گا ۔
ذہین لوگ ٹاکسک کیوں ہوتے ہیں؟اس سوال کے جواب میں ماہر نفسیات نازش حبیب نے کہا کہ ایسے لوگ بچپن میں گھر کے ماحول کی وجہ سے بھی ٹاکسک ہوتے ہیں ، والدین کا درست رویہ، گھر میں مار پیٹ ، لڑائی جھگڑے ، سکول میں سزائیں ، پیدائشی معصوم ہوتے ہیں زمانہ انہیں ٹاکسک بنا دیتا ہے ۔
ماہر نفسیات نازش حبیب کے مطابق لفظوں کو ہم خود اہمیت دیتے ہیں ، جودوسرے نے کہا ضروری نہیں وہ درست ہو، کوئی ہماری شخصیت پر منفی ریمارکس دیتا ہے تو ہم فوراً یقین کر لیتے ہیں ، ، ہمیں خود معلوم ہوتا ہے کہ ہم کیا ہیں اور کون ہیں ، دوسروں کے لفظوں کی اہمیت ہم خود بناتے ہیں ، کسی کےزہریلے لفظوں کو خود پر طاری نہ کریں ۔
ماہر نفسیات نازش حبیب نے کہا کسی کے لباس یا گفتگو میں بلاوجہ نقائص نکالنے ولے لوگ بھی ٹاکسک ہوتے ہیں ، وہ آپ میں خود اعتمادی پیدا نہیں ہونے دیتے ،ہم دوسرے کی سوچ نہیں بدل سکتے لیکن خود کو بدل سکتے ہیں ۔شوہر اگر آپ کے شوق کی راہ میں حائل ہوتا ہے تو آرام سے اسے سمجھائیں کہ مجھے بھی کچھ پسند ہے، دوستوں کو کبھی مت چھوڑیں ٹاکسک لوگ آپ کو تنہا کرتے ہیں ، گھر میں اگر ساس ، نند یا شوہر آپ کی شخصیت میں کیڑے نکالتے ہیں ، دفتر میں باس آپ کے کام میں نقائص نکال کر آپ کو زچ کرتا ہے تو دیکھیں کہ کیا دیگر لوگوں کا بھی یہی خیال ہے اگر دیگر کا خیال مثبت ہے تو آپ کا واسطہ ٹاکسک لوگوں سے ہے ۔