لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کا راج برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی برقرار ہے۔
ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق آلودہ ترین شہروں میں صوبائی دارالحکومت لاہور پہلےنمبر پر ہے، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 331 ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب کے دیگر شہروں کی فضا بھی انتہائی مضر صحت ہے، قصور میں اے کیو آئی 327 اور نارووال میں 313 کو چھو گیا جبکہ شیخوپورہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 292 ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:منہ توڑ جواب، بھارت کیلئے واضح پیغام جاری
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا چھٹا اور کراچی کا 14 واں نمبر ہے۔
ادھر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے برہان تک بند کردی گئی۔