بھارت کو اس مرتبہ جنوب میں بھی مار پڑے گی :ائیرمارشل (ر) ارشد ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ کے حوالے سے بیان پر ائیر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ بھارت سندھ کی طرف سےکوئی مس ایڈونچر کرسکتا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران ائیر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے ایسا کیا تو اسے اس مرتبہ جنوب میں بھی مار پڑےگی۔
سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نےکہا کہ بھارت پاکستان پر حملےکی جرات نہیں کرے گا، بھارت بڑھکیں لگا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں کارروائی؟ خواجہ آصف کے بیان نے ہلچل مچا دی
اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سے بھارت اپنے آپ کو خطے میں مزید تنہا کرےگا، ہمیں بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے نہیں ڈرنا چاہیے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نےکہا کہ اگر بھارت سندھ میں پنگا لےگا تو ان کی خالصتان ہمارے ڈور اسٹیپ پر ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز کے زیر سایہ ماضی کی طرح تمام فورسز مل کر جواب دیں گی۔