کورونا کی نئی قسم۔۔سعودی عرب نے جنوبی افریقہ سمیت7 ممالک کی پروازیں معطل کر دیں

Nov 26, 2021 | 23:01:PM
کورونا ،ویرینٹ، نئی، قسم
کیپشن: کورونا ویرینٹ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق خدشات کے پیش نظر جنوبی افریقہ، نمیبیا، بوٹسوانا، زمبابوے، موزمبیق، لیسوتھو اور ایسواتینی سے آنے اور جانے والی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کےمطابق ایک نئے کورونا وائرس کی نئی مختلف قسم کی دریافت نے جمعہ کو دنیا کے بیشتر حصوں میں کھلبلی مچا دی ہے، بیشتر ممالک نے ہوائی سفر کو روکنے کی کوششیں کرنی شروع کردی ہیں، مارکیٹیں تیزی سے گر گئیں اور سائنس دانوں نے درست خطرات کا اندازہ لگانے کے لئے ہنگامی میٹنگیں بلا لیں ہیںَ۔

رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین، بشمول ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی شروع ہونے والی نئی مختلف قسم کو بہتر طور پر سمجھنے سے پہلے کسی بھی زیادہ ردعمل کے خلاف خبردار کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیلنے لگی