سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ 

Nov 26, 2021 | 18:04:PM
سونے کی قیمت، اچانک بڑا اضافہ
کیپشن: سونا مہنگا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایک روز کمی کے بعد ملک بھری میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا۔جس سے خریداروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 7 ہزار 339 روپے ہوگئی ہے۔ 
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 23 ڈالر اضافے سے 1813 ڈالر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبہ سے زیادتی کا الزام ۔۔۔سینئر سول جج گرفتار