طالبہ سے زیادتی کا الزام ۔۔۔سینئر سول جج گرفتار

Nov 26, 2021 | 15:51:PM
زیادتی کیس ، لوئر دیر
کیپشن: طالبہ سے زیادتی کا الزام ۔۔۔سینئر سول جج گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) خاتون کیساتھ زیادتی کے الزام میں لوئردیر میں سینئر سول جج کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں سینئر سول جج کو ڈینٹل سرجری کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتارکیا گیا پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے لڑکی کو میڈیکل کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹاپ ماڈل مشک کلیم کی شادی کی تیاریاں عروج پر
ڈی پی او عرفان اللہ کے مطابق متاثرہ لڑکی چترال کی رہائشی اور پشاور میں بی ڈی ایس کی طالبہ ہے، طالبہ نے بیان دیا کہ مقامی جج نے 15 لاکھ روپے رشوت لے کر نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا، تاہم نوکری دینے کے بہانے اس نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ لڑکی کے بیان پر مقامی جج کے خلاف کے خلاف 376 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے سینئر سول جج جمشید کنڈی کو گرفتار کرلیا گیا ، جب کہ زیادتی کاشکار ہونے والی لڑکی بھی پولیس کی حراست میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت کا دولہا منظرعام پر آ گیا۔۔ویڈیو وائرل