راکھی ساونت کا دولہا منظرعام پر آ گیا۔۔ویڈیو وائرل

Nov 26, 2021 | 15:13:PM
راکھی ساونت کا شوہر منظرعام پر آ گیا
کیپشن: راکھی ساونت فائل فوٹو

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ  اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ راکھی ساونت کے شوہر رتیش کی تصویر پہلی بار منظرِ عام پر آگئی۔

بھارتی سوشل میڈیا پیجز پر بگ باس کے سیزن 15 کا ایک پرومو شیئر کیا جارہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت کے شوہر نے بگ باس کے گھر میں دولہا بن کر انٹری دی۔

 وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت بگ باس کے گھر میں آرتی (پوجا) کی تھال لئے کھڑی ہیں اور اتنی دیر میں اُن کے شوہر سہرا باندھ کر انٹری دیتے ہیں۔

 اداکارہ اپنے شوہر کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’12 ملکوں کی پولیس اور پورے بھارت کے عوام آپ کا انتظار کررہی ہے۔ ویڈیو میں راکھی کے شوہر کا چہرہ نظر نہیں آرہا جبکہ اُن کے شوہر کو دیکھ کر گھر میں موجود دیگر کنٹسٹنٹ حیران رہ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جڑواں بچوں کی پیدائش ۔۔ پریتی زنٹا نے خصوصی پوسٹ شیئر کردی

دوسری جانب بھارتی خبر رساں ادارے کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ راکھی ساونت کے شوہر رتیش ہیں۔

  واضح رہے کہ سال 2019ء میں راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ رتیش نامی شخص کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں تاہم اُنہوں نے اپنے شوہر کی کوئی تصویر نہیں دِکھائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کو شادی پر لگائی جانیوالی مہنگی ترین مہندی۔۔قیمت جان کر حیران رہ جائینگے