جڑواں بچوں کی پیدائش ۔۔ پریتی زنٹا نے خصوصی پوسٹ شیئر کردی

Nov 26, 2021 | 12:02:PM
پریتی زینٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش
کیپشن: پریتی زینٹا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈاداکارہ پریتی زنٹا نے  جڑواں بچوں کی والدہ بننے  کے بعد سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹ شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پریتی زنٹا نے اپنے شوہر اور والدہ کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی جوکہ اُن کے جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد کی پہلی تصویر ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Preity G Zinta (@realpz)

پریتی زنٹا نے اپنی پوسٹ کے کیشپن میں اپنے اہلخانہ، دوستوں اور مداحوں کو ’تھینکس گیونگ‘ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ ’اپنے خاندان میں دو نئے اضافے کے لئے بہت شکر گزار ہوں۔‘

 پریتی زنٹانے مزید لکھا کہ ’میں ہماری شاندار زندگیوں کے لیے، اپنے تمام شاندار دوستوں اور خاندان کے لئے شُکر گزار ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں:دلہن نے جہیز میں ملنے والی 75 لاکھ کی رقم کہاں خرچ کر ڈالی

 یادرہے کہ گزشتہ دنوں پریتی زنٹا کی جانب سے اپنے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی جس نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا تھا۔

  اداکارہ نے اپنے شوہر جین گڈ اینف کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین کو بتایا تھا کہ وہ دونوں جڑواں بچوں کے والدین بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:غیر اخلاقی پرفارمنس پر پابندی۔۔۔ ندا چوہدری کا موقف سامنے آگیا