بیمار بچے کی ماں کو جنسی ہراساں کرنے پرمعطل ڈاکٹر سید عارف زیدی عہدے پر دوبارہ بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ابرہیم رند)عباسی شہید ہسپتال میں بیمار بچے کی ماں کو جنسی حراساں کرنے پر معطل اور عہدے سے ہٹائے گئے ڈاکٹر کو 22 ماہ بعد بعد بحال کر دیا گیا۔
بچے کے انتقال پر ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر عارف زیدی کو عہدے سے ہٹایا تھا،انتقال کرنے والے بچے کی ماں نے تھانے میں درخواست دے کر عدالت میں کیس بھی داخل کیا تھا تاہم کے ایم سی نے عباسی شہید ہسپتال کے معطل ڈاکٹر سید عارف زیدی کو تقریباً 22 ماہ کے بعد بحال کر دیا۔
ڈاکٹر سید عارف زیدی فوری طور پر سروس میں بحال ہونے کے بعد اپنے پرانے عہدے پر عباسی شہید ہسپتال میں او پی ڈی انچارج تعینات ہوگئے۔
میئر کراچی کی منظوری کے بعد کے ایم سی ہیومن ریسورس مینجمنٹ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : تمباکو نوشی سے پاکستان کو سالانہ 6.6 ارب ڈالر کا نقصان، 1 لاکھ 64 ہزار اموات: ڈبلیو ایچ او رپورٹ