مٹیاری : 2 نوجوانوں کیلئے زہر پینے کا مذاق جان لیوا، 1 کی حالت تشویشناک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد افتخار میمن)مٹیاری میں 2 نوجوانوں کے لیے مذاق میں لگائی گئی شرط جان لیوا ثابت ہوئی ، ایک نوجوان موقع پر چل بسا جبکہ دوسرا ہسپتال میں داخل ہو گیا ہےجس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
مٹیاری کے قریب سیھکاٹ تھانے کی حدود گاؤں شہمیر کی وسی میں دو نوجوانوں کی مبینہ طور پر مذاق میں لگائی گئی شرط المناک حادثے میں تبدیل ہوگئی، زہریلی دوا پینے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا
پولیس ذرائع کے مطابق سلمان میمن اور شیر علی میمن نے مبینہ طور پر ایک دوسرے کو چیلنج دیتے ہوئے زہریلی دوا پی لی، جس کے بعد دونوں نوجوانوں کی حالت غیر ہوگئی۔
اطلاع ملنے پر دونوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سلمان میمن دورانِ علاج دم توڑ گیا، جبکہ شیر علی میمن کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
مقامی افراد کے مطابق دونوں نوجوانوں کے درمیان شرط لگی تھی کہ کون زہریلی دوا پی سکتا ہے،جس پر دونوں نے دوا استعمال کرلی افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :تیزہواؤں اورآندھی کیساتھ بارش،گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے اہم خبر