سعودی شہزادہ نواف بن نایف بن ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے

May 26, 2026 | 10:33:AM
 سعودی شہزادہ نواف بن نایف بن ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی شہزادے شہزادہ نواف بن نایف انتقال کر گئے ہیں ایوان شاہی نے ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی شہزادہ نواف بن نایف بن ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے ہیں۔

ایوان شاہی کی جانب سے سعودی شہزادے نواف بن نایف کے انتقال کی تصدیق کے ساتھ ان کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

ایوان شاہی کے جاری بیان کے مطابق شہزاہ نواف بن نایف کی نماز جنازہ آج (منگل) 26 مئی کو ریاض میں بعد نماز عصر امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری،2 نوجوان جاں بحق