عمران خان کو اڈیالہ جیل میں عام قیدیوں والے حقوق بھی نہیں مل رہے:علیمہ خان

May 26, 2025 | 19:36:PM
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں عام قیدیوں والے حقوق بھی نہیں مل رہے:علیمہ خان
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں عام قیدیوں والے حقوق بھی نہیں دیئے جا رہے ہیں۔

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے 8ماہ میں ایک مرتبہ بات کرائی گئی، بہنوں سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی ہے، یہ کونسا قانون ہے جو عدالتی احکامات کے باوجود بہنوں سے ملاقات نہ کروائی جائے۔

انھوں نے کہا کہ جیل انتظامیہ کتابیں روک لیتی ہے، یہ ٹارچر کے زمرے میں آتا ہے، عدالتی احکامات کی توہین کرتے ہیں، بانی کے ڈاکٹروں کو ان سے معائنہ کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

بانی نے کہا جو بھی فرعونیت ہے، یزیدی اور فرعونیت کا نظام ہے، اس کے آگے نہیں جھکوں گا، مجھ پر دباو ڈالنے کے لیے بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھا گیا ہے، یزیدی چاہتے ہیں آپ کا ٹمپریچر نہ بڑھے اور آپ نہ نکلیں، اس لئے وی لاگ چلائے جاتے ہیں۔

علیمہ خان نے بتایا کہ بانی نے حسان نیازی کی بات کی کہ اسے دس سال قید دے دی گئی، اس کا قصور یہ تھا کہ اس نے پتلون اٹھا لی، بانی نے کہا کہ یہ نظریہ کی پارٹی ہے، الیکٹیبلز کی نہیں، میں سب پر نظر رکھ رہا ہوں، اگر کوئی اس نظریہ کے ساتھ نہیں تو آئندہ اسکی پارٹی میں جگہ نہیں۔

انھوں نے بتایا کہ کہ عمران خان نے کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی بھی پارٹی میں جگہ نہیں، وقت آ گیا ہے وہ بھی فیصلہ کر لیں کہ وہ نظریہ کے ساتھ ہیں یا نہیں۔

بانی نے کہا کہ وقت اب وہاں پہنچ گیا کہ ہمارے کیسز کے فیصلے نہیں ہو رہے، بانی کو آزادی عدالت سے ملنی ہے، لیکن یہاں کیسسز ہی نہیں لگائے جاتے، بانی نے واضح کہا کہ اب پارٹی تیاری کرے ، وہ کسی کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا ، یہاں سنائپرز بٹھائے جاتے ہیں۔

بانی نے کہا کہ پارٹی تیاری کر لے پورے پاکستان میں ایک تحریک کا اعلان کرنے لگے ہیں، کل ہمارے ساتھ ایم این ایز، کے پی کے ایم پی ایز بھی اسلام آباد آئیں گے ، پنجاب کے ایم پی ایز لاہور جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :جیالوں کا حکومت کیخلاف احتجاج