ٹیم میں شامل نئے کھلاڑیوں کی دماغ سازی کرنا ہوگی:وسیم اکرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئینٹی ٹیم میں شامل نئے کھلاڑیوں کی دماغ سازی کرنا ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں ںے کہا کہ نئے کوچ کو وقت دینا ہوگا، ہم نتائج میں بہت جلدی کرتے ہیں، سابق کپتان نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ بس فی الفور نتائج مل جائیں، حسن نواز ایک اچھا کھلاڑی ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ سلمان مرزا اور علی رضا بہت ٹیلنٹڈ ہیں، پی ایس ایل کا کرانا پی سی بی کا بڑا کام ہے، یونس خان پاکستان کرکٹ کے لئے بہت خاص ہیں، نہیں معلوم پی سی بی اور یونس کے درمیان کیا معاملات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :سپیکر پنجاب اسمبلی نے پینل آف چئیرپرسن کے ناموں کا اعلان کر دیا