وزیرتوانائی سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر کی ملاقات،ماحولیاتی استحکام پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی ) وزیرتوانائی ڈاکٹر مصدق ملک سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ڈائریکٹر جنرل برونو کاراسکو نےملاقات کی، ملاقات میں پاکستان میں موسمیاتی لچک اور ماحولیاتی استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کا مشترکہ موسمیاتی پالیسی اور قومی حکمتِ عملی کی تشکیل پر اتفاق کیاگیا ،نوجوانوں کی قیادت میں موسمیاتی منصوبوں کو انکیوبیشن، رہنمائی اور مالی معاونت فراہم کرنے پر زوردیا گیا۔
اس دوران ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی سطح پر مسابقتی منصوبوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ، موسمیاتی مالیات اور مشترکہ منصوبہ جات پر تعاون کے فروغ کا عزم کیا گیا،کاربن کریڈٹس پر مبنی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر موسمیاتی تبدیلی کا منصوبہ بندی سے عمل درآمد کی طرف منتقلی پر زور دیا،ڈاکٹر مصدق ملک نے اے ڈی بی کے ساتھ ہر مرحلے پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے علمی منصوبے، پالیسی پر مبنی قرضہ جات اور صلاحیت سازی پر مشتمل ورکشاپس کے انعقاد پر اتفاق کیا جبکہ موسمیاتی شعور اجاگر کرنے کے لیے عوامی آگاہی مہمات پر بھی مشاورت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر ملک محمد احمد خان نے وقاص مان کو خوبصورت گفتگو کرنے والا ایم پی اے قرار دیدیا