بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے سندھ کی اہم شخصیات کی ملاقات

May 26, 2025 | 17:29:PM
بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے سندھ کی اہم شخصیات کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اعجاز جمالی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سےسندھ کے صوبائی وزیر امور توانائی سید ناصر حسین شاہ رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیو اور قمبر کے ٹاؤن چیئرمین ریحان خان چانڈیو ،قومی اسمبلی میں پارٹی کے چیف وہپ اور رکن پارلیمان اعجاز خان جاکھرانی نے ملاقات کی۔ 

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ میں محکمہ امور توانائی کے وزیر سید ناصر حسین شاہ نے ملاقات کی ، جس میں انہوں نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے قومی اسمبلی میں پارٹی کے چیف وہپ اور رکن پارلیمان اعجاز خان جاکھرانی نے ملاقات کی جس  میں ایوان زیریں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیو اور قمبر کے ٹاؤن چیئرمین ریحان خان چانڈیو کی ملاقات جس میں  اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل ایکس الیون  ٹیم کے کپتان مقرر