پی ایس ایل 10کی فاتح لاہور قلندرز نے 14کروڑ سے زائد انعام رقم بھی جیت لی

May 26, 2025 | 01:28:AM
پی ایس ایل 10کی فاتح لاہور قلندرز نے 14کروڑ سے زائد انعام رقم بھی جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)ٹین کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز نے ٹرافی کیساتھ انعامی رقم 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 14 کروڑ روپےسے زائد) بھی جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹرافی تھمائی،تقریب کے آخر میں صدر مملکت کیساتھ لاہور قلندرز کی ٹیم کا گروپ فوٹو بھی بنوایا گیا۔

صدر آصف زردا ری نے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے،آخر میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل 10کی ٹرافی دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رنر اپ ٹیم کو میڈلز دئیے،چیئرمین پی سی بی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو 5کروڑ 60 لاکھ روپے کا چیک دیا

صدر مملکت نے لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ 10 کا چیمپیئن بننے پر مبارکباددی،صدر مملکت نے پاکستان سپر لیگ 10 کے چیمپئن لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 کی ٹرافی پیش کی،صدر مملکت نے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل بھی پہنائے ،صدر مملکت نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو انعامی چیک بھی پیش کیا۔ 

صدر آصف علی زرداری کاکہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے فائنل میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا،لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا۔ 

صدر مملکت نے ملکی دفاع کیلئے پاک بحریہ کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہاکہ  آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک بحریہ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کیلئے ایک سیسہ پلائی دیوار بنی رہی، پاک بحریہ کی مستعدی اور چوکنا پن نے بھارتی بحریہ کو پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام سے روکے رکھا۔ 

صدر مملکت نے کہاکہ افواجِ پاکستان کی جانب سے ملک کے کامیاب دفاع کی بدولت ہی آج ہم امن سے پی ایس ایل کا فائنل دیکھ رہے ہیں۔

صدر مملکت نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے فائنل میں شاندار کھیل پیش کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو سراہا ۔صدر مملکت کی پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی کی انتظامیہ کو مبارکباددی۔