گلوکار عاصم اظہر کو باڈی شیمنگ کا سامنا 

May 26, 2023 | 15:16:PM
 پاکستان کے نامور گلوکار عاصم اظہر کو اپنی کنسرٹ کی تصاویر شئیر کرنے پر مداحوں کی جانب سے باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار عاصم اظہر کو اپنی کنسرٹ کی تصاویر شئیر کرنے پر مداحوں کی جانب سے باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عاصم اظہر اس وقت امریکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے میوزیکل کنسرٹ میں اپنی آواز کا جادو جگایا، انہوں نے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے انسٹا کیپشن میں لکھا کہ ’ہیوسٹن اور ڈلاس میں میرا شاندار وقت گزرا، اگلا کانسرٹ سیٹل میں ہوگا اور اس کے بعد اپنے گھر واپسی ہوگی۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصاویر میں عاصم اظہر نے نیلے رنگ کی جینز اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ کے ساتھ بڑے سائز کی سیاہ جیکٹ پہن رکھی تھی۔

تصاویر کے کیپشن میں مداحوں نے گلوکار کے وزن میں اضافے سے متعلق سوالات اور تبصروں کی بوچھاڑ کردی۔

مداحوں کی جانب سے باڈی شیمنگ پر سیکڑوں سوالات اور تبصرے کرنے کے بعد عاصم اظہر نے انسٹا اسٹوری پر اپنی تصویر  شئیر کی جس میں وہ کچھ حد تک تنگ ٹی شرٹ اور جینز میں نظر آرہے ہیں، گلوکار بظاہر یہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ ان کے وزن میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ انہوں نے کانسرٹ میں کھلی جینز (baggy jeans) اور ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔

انہوں نے ایک انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’کیا میں کھلے (بیگی) کپڑے پہننا چھوڑ دوں؟‘