لانگ مارچ کے باعث ملتوی ہونیوالے پیپرز کا شیڈول جاری 

May 26, 2022 | 19:09:PM
امتحان ، ری شیڈول
کیپشن: امتحانی سنٹر کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث ملتوی ہونیوالے میٹرک کے پیپرز کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث ملتوی ہونیوالے فیڈرل بورڈ کے میٹرک کے پیپرز کا شیڈول دوبارہ جاری کردیا گیا ۔نئے شیڈول کے مطابق 25 مئی کو منسوخ ہونے والے امتحانات 8 جون کو ہوں گے جبکہ 26 مئی کو منسوخ شدہ پرچے 9جون کو ہوں گے۔پریکٹیکل امتحانات اب 6کے بجائے 10جون سے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری