سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری 

May 26, 2022 | 18:18:PM
بچے اسکول ، چھٹیاں
کیپشن: بچے اسکول سے باہر آرہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسکول ایجوکیشن نے گرمیوں کی چھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹیاں یکم جون سے31 جولائی تک ہوں گی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یکم اگست سے اسکول کھلیں گے اور نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی یکم اگست 2022 سے ہی ہوگا۔
جبکہ پرائیوٹ اسکولوں کو 27 سے 31 مئی تک بچوں کوصبح11 بجے چھٹی دینے کی ہدایت کردی گئی۔سرکاری اسکولوں کے بچوں کو ہوم ورک اور کتابیں گرمی کی چھٹیوں میں تقسیم ہونگی۔ اسکولوں کو جلدی چھٹی کا حکم گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:نیب نے فرح خان کیس میں چار افراد کونوٹس جاری کردیئے