عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری،قیمت 108 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی

Mar 26, 2026 | 23:58:PM
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری،قیمت 108 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 94.77 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی جبکہ برینٹ خام تیل 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں  4اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوگیا ، قیمت 94.77ہوگئی،برطانوی خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 108 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ 

ماہرین کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی ہے،امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان تناؤ نے عالمی سطح پر تیل کی فراہمی کے حوالے سے شدید خدشات پیدا کر دیے ہیں۔

26 مارچ 2026 کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 94.77 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، اس سے قبل ماہ کے دوران قیمتیں عارضی طور پر 100 ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی تھیں  تاہم بعد ازاں یہ 90 ڈالر کی درمیانی سطح پر مستحکم ہو گئیں۔

دوسری جانب عالمی معیار سمجھے جانے والے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں :  انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی