انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی 

Mar 26, 2026 | 19:15:PM
انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی 
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1پیسے  کی کمی ہوئی  ۔انٹر بینک میں ڈالر  279.21روپے سے کم ہوکر 279.20 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر  280.27 روپے پر برقرار رہا جبکہ یورو 76  پیسے سستاہوکر 325.55 روپے ، برطانوی پاونڈ 73 پیسے کمی کے بعد  376.16روپے ، یو اے ای درہم 5 پیسے مہنگا ہوکر 76.82 روپے پر پہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 74.91  روپے پر برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ مزیدبارش و برفباری ، الرٹ جاری