ایم کیو ایم کے وفد اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Mar 26, 2026 | 20:46:PM
ایم کیو ایم کے وفد اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار)ایم کیو ایم پاکستان کے وفد اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے آرٹیکل 140 اے کو اٹھائیسویں ترمیم میں شامل کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت سازی سے قبل ہم نے آرٹیکل 140 اے پر عملدرآمد کا معاہدہ کیا تھا،27ویں ترمیم میں بھی آرٹیکل 140 اے کو ایک سیاسی جماعت کی مداخلت پر شامل نہیں کیا گیا اور اگلی ترمیم میں  اسے شامل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی،ہم نے الیکشن کے منشور میں یہ واضح پیغام دیا تھا ہم اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی چاہتے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے وزیر اعظم کا آگاہ کیا ہے کہ وفاق کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد کو ترقیاتی پیکج ملنے پر بہت سے مسائل حل ہونگے آئندہ بجٹ میں شہر کو نظر انداز نہ کیا جائے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد اور وزیر اعظم پاکستان کی ملاقات چالیس منٹ تک جاری رہی جس میں مصطفیٰ کمال ، فاروق ستار ، سید امین الحق ، فیصل سبزواری اور سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری شریک تھے،اس موقع پر وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، ڈاکٹر احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ ،عطا اللہ تارڑ و دیگر موجودتھے۔

یہ بھی پڑھیں :  ہماری سفارتی پالیسی کی وجہ سے آج دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے؛فیصل کریم کنڈی