ہماری سفارتی پالیسی کی وجہ سے آج دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے؛فیصل کریم کنڈی
ایک جنگ امریکی صدر نے رکوائی دوسرا پاکستان رکوا رہا ہے؛گورنر خیبرپختونخو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ ہماری سفارتی پالیسی کی وجہ سے آج دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے،ٹرمپ فیوچر میں کہے گا کہ نوبل انعام کا حقدار پاکستان میں ایک شخصیت ہے اس کو دے دیجیے۔
اختر باغ مردان میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئےفیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ایک جنگ امریکی صدر نے رکوائی دوسرا پاکستان رکوا رہا ہے،اب نوبل انعام پاکستان کی طرف آرہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسا باپ ویسا بیٹا ، کیا عمران خان سے اچھائی کی امید رکھیں گے ؟میں، کی سیاست کسی بھی طور پر ملک وقوم کیلئے فائدہ مند نہیں،یہ وہ لوگ ہیں جو دھرنہ بھی تب دیتے ہیں جب کوئی لیڈر پاکستان کا دورہ کرتا تھا اور دورہ رکوا دیتے،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں ایک بھی اسپتال ایسا نہیں بنایا جس میں اس کا علاج ہوسکے۔
فیصل کریم کنڈی کا مزیدکہناتھا کہ پاکستان کے خلاف جہاں پر بھی کوئی سرزمین استعمال ہوگی پاکستان وہاں آپریشن کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : معروف بھارتی اداکار و ہدایتکار ای اے راجندرن 71 برس کی عمر میں چل بسے