معروف بھارتی اداکار و ہدایتکار ای اے راجندرن 71 برس کی عمر میں چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور ہدایتکار ای اے راجندرن جمعرات کو 71 برس کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ای اے راجندرن گزشتہ چند ماہ سے علیل تھے۔ ان کی آخری رسومات جمعہ کو ان کے آبائی علاقے تری تھلور میں ادا کی جائیں گی۔
ای اے راجندرن، اداکار موکیش کے بہنوئی اور معروف تھیٹر ڈائریکٹر او مادھون کے داماد تھے،انہوں نے مادھون کی بیٹی اور موکیش کی بہن سندھیا سے شادی کی اور کولم میں سکونت اختیار کی۔
راجندرن نے 1981 میں فلم گریشمن سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور 50 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کی آخری فلم اورو پرم کلیاٹم تھی جو 2023 میں ریلیز ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور میانمار کا میچ شائقین کے بغیر کروانے کا اعلان