کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ جاری؛ پاکستان کی 35 یونیورسٹیاں فہرست میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بلال خان نیازی) کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026 جاری کر دی گئی ۔پاکستان کی 35 یونیورسٹیاں عالمی فہرست میں شامل ہیں۔
عالمی رینکنگ میں پاکستان کی 31 سرکاری اور 4 نجی جامعات جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں۔ انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی میں نسٹ نمایاں عالمی سطح پر 201 سے 250 کے بینڈ میں شامل ہے۔
قائداعظم یونیورسٹی نے نیچرل سائنسز میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی، عالمی رینکنگ میں 201 سے 250 کے بینڈ میں جگہ بنالی۔
بزنس اینڈ مینجمنٹ میں لمز نے بڑی کامیابی سمیٹی، دنیا بھر میں 101 سے 150 کے بہترین رینک میں شامل ہے۔
پنجاب یونیورسٹی بزنس، سوشل سائنسز اور زراعت سمیت متعدد شعبوں میں عالمی سطح پر نمایاں ہے۔
یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد زراعت اور فاریسٹری میں دنیا کی ٹاپ 200 جامعات میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی اقدامات پر پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر کھل کر بول پڑے